5 ستمبر 2012 - 19:30

حوزہ علمیہ قم کے ایک استاد نے عراق کی شیعہ سپریم اسمبلی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہابی اورسلفی تفکر پورے مشرق وسطی کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے اوریورپ نے اس میدان میں سرمایہ لگایا ہے۔

ابنا: آیت اللہ سید جواد علوی بروجردی نے ۴ستمبرکوعراق کی شیعہ سپریم اسمبلی کے سربراہ سے ملاقات کےد وران کہا ہے کہ مصراورتیونس کی اسلامی بیداری کے اچھے نتائج نکلے ہیں اورسال سالہا سے حکومت کرنے والے آمریکہ کے غلاموں کا تختہ الٹ گیا ہے اورلوگوں نے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہابی اورسلفی تفکر پورے خطے کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے اوریورپ نے اس میدان میں سرمایہ خرچ کیا ہے اورعراق میں ایک خاص قسم کے حالات ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کوتمام کردوں، سنیوں اوردیگرپارٹیوں کو مدنظررکھ کر ایک طاقتور حکومت تشکیل دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کی نظرانتہائی اہم ہے اورجناب نوری مالکی کی حکومت کہ جوعوامی حکومت ہے کواس وقت لوگوں کی نظروں پرتوجہ دینی چاہیے اوران کا احترام کرنا چاہیے۔آیت اللہ علومی بروجردی نے کہا ہے کہ ہم عراقی حکومت کے حامی ہیں.

.....

/169